ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا بحران: ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم

کورونا بحران: ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم

Wed, 05 Jan 2022 12:10:20    S.O. News Service

ریاض، 5؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سعودی عرب کے حکام نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے حکام کے مطابق 10روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے حکام نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ خیال رہے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز دنیا بھر میں ایک بارپھر انتہائی تیزی سے بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔


Share: